Monday, January 30, 2023

جامعہ عارفیہ ،الٰہ آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ، پرچم کشائی

جامعہ عارفیہ ، سید سراواں ،ضلع کوشامبی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا گیا ۔ طلبہ کے گروپ نے قومی ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ کا گیت پڑھا ۔
 الٰہ آباد (پریس ریلیز) جامعہ عارفیہ ، سید سراواں ،ضلع کوشامبی میں یوم جمہوریہ کے موقع پرجامعہ کے پرنسپل علامہ عمران حبیبی ثقافی نے پرچم کشائی کی ۔ طلبہ کے ایک گروپ نے قومی ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ کا گیت پڑھا ۔ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی (استاذ جامعہ عارفیہ ) نے قومی یکجہتی اور آئین ہند کے تعلق سے طلبہ کو خطاب کیا ۔ آپ نے کہا کہ ہندوستان ایک واحد ایسا ملک ہے جہاں ہر طرح کے رنگ و مذہب کے لوگ بستے ہیں اور بلا تفریق آئین ہند میں سب کو ان کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ چند متشدد اور مذہب بیزار لوگ اس ملک کی یکجہتی اور سلامتی کو مسمار کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ یہ ملک اسی وقت صلح و آشتی کا گہوارہ بن سکے گا جب ہم اپنی مذہبی معاملات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے ناطے ہر ایک کے ساتھ رواداری کا سلوک کریں گے ۔ اخیر میں جامعہ کے پرنسپل نے پورے ملک میں امن و خیر کے بحالی کی دعا کی ۔ 

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰...