Donate Now

All Articles

قطب الاقطاب حضرت مخدوم شاہ صفی قد س سرہ

صفی پورضلع اناؤ کاقدیم ترین قصبہ ہے،جوانائو سے ۲۷؍کلومیٹر جانب مغرب واقع ہے اوراناؤ شمالی ہندکے کثیرآبادی والے صوبہ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے جانب جنوب ۶۴؍کلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔ اس قصبہ کاپرانانام ’’سائیں پور‘‘ تھا۔ آٹھویں صدی ہجری میں ایک درویش کامل حضرت مولانا شیخ اکرم عثمانی سہروردی قدس سرہ (م ۷۹۵ھ/ ۱۳۹۳ء) یہاں تشریف لا ئے، جن کی کاوشوں سے اس خطے میں شمعِ توحید روشن ہوئی۔ آپ کی تیسری پشت میں مخدوم شاہ صفی قدس سرہٗ کی ولادت ہوتی ہے، جن کے نامِ نامی سے موسوم ہوکر یہ قصبہ سائیں پور سے صفی پور ہوگیا۔ مخدوم...

مخدوم شیخ سعد الدین خیرآبادی قدس سرہٗ

قطب العالم حضرت مخدوم شیخ سعد الدین بن قاضی بڈھن انّاوی خیر آبادی قدس سرہ  اناؤ کے رہنے والے تھے۔ آپ کے والد ماجد بھی عالم دین تھے اور مرتبۂ قضا پر فائز تھے۔ رفیق گرامی قدر مولانا ذیشان احمد مصباحی (استاذ جامعہ عارفیہ) جنہوں نے مخدوم صاحب کی فقہی خدمت پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، آپ کے حالات میں لکھتے ہیں: ’ مخدوم صاحب کے والد کانام عام طور سے بڈھن مشہور ہے، لیکن مخدوم صاحب نے اپنی کتاب شرح اشعار لباب الاعراب کے دیباچے میں اپنا نام اس طرح لکھا ہے:’’أضعف عباد الله القوی العالی سعد بن...

شاہِ ولایتِ اودھ قطب العالم شیخ محمدبن قطب معروف بہ مخدوم شاہ مینا لکھنوی قَدَّسَ اللهُ سِرَّه

شاہِ ولایتِ اودھ قطب العالم شیخ محمدبن قطب معروف بہ مخدوم شاہ مینا لکھنوی قَدَّسَ اللهُ سِرَّه کا سلسلۂ نسب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ کا عرفی نام ’’مینا‘‘ حاجی الحرمین مخدوم شیخ قوام الدین نے رکھا۔([1]) شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہٗ اللہ تعالیٰ آپ کے احوال میں لکھتے ہیں: ’’وی صاحبِ ولایتِ دیارِ لکھنؤ است... از صغر سن در سایۂ تربیت و عنایت شیخ قوام الدین پرورش یافتہ، بعد ازان مریدِ شیخ سارنگ گشتہ۔‘‘ ([2]) (آپ دیارِ لکھنؤ کے صاحبِ ولایت ہیں، بچپن ہی سے حضرت شیخ قوام الدین کے سایۂ تربیت و...

برہان العاشقین حاجی الحرمین مخدوم شیخ سارنگ قدس سرہٗ

برہان العاشقین حاجی الحرمین مخدوم شیخ سارنگ قدس سرہٗ نامور شرفاے عصر میں سے تھے اور فیروز شاہ تغلق کے امرا میں نہایت ممتازاور بلند عہدے پر فائز تھے۔ آپ کی بہن سلطان محمد بن فیروز شاہ کے عقد میں تھیں، اس قرابت کی بنا پر بھی دربارِ سلطانی میں آپ کا بہت اثر و رسوخ تھا۔ سبع سنابل میں تحریر ہے: ’’دوازدہ ہزار سوار چاکرِ ایشان بود۔ فہمے و فراستے وکیاستے زائد الوصف داشتند۔‘‘(۱۲؍ ہزار سوار آپ کے ماتحت تھے۔ آپ بے حد فہم وفراست اور سوجھ بوجھ والے تھے۔ ) سارنگ پور نام کا شہر آپ ہی کا...

حاجی الحرمین مخدوم قوام الدین عباسی قدس سرہٗ

محتسب عارفاں حاجی الحرمین مخدوم شیخ قوام الدین محمد بن ظہیر الدین عباسی کڑوی لکھنوی، حضرت خواجہ نصیرالدین چراغ دہلی کے مریداور مخدوم جہانیاں سید جلال الدین بخاری کے اجل خلفا میں تھے۔  حضرت شیخ قوام الدین کومخدوم جہانیاں سیدجلال الدین بخاری اوردوسری جگہوں سے بھی تلقین ذکرحاصل تھی۔حضرت شیخ قطب الدین دمشقی رحمۃ اللہ علیہ مصنف رسالہ مکیہ سے بھی تلقین ذکرحاصل تھی۔ فوائد سعدیہ میں ہے: ’’آپ قطب المشائخ خواجہ نصیر الدین چراغ دہلی کے مرید اور سید السادات مخدوم جہانیاں قدس سرہ کے خلیفہ تھے۔مرید وں کی تربیت میں اعلیٰ شان رکھتے تھے۔ کئی سال تک حضرت...

Ad Image

Recent Articles

View All