Monday, January 30, 2023

جامعہ ازہر مصر نے جامعہ عارفیہ سے تعلیمی تعاون کا بھرپور یقین دلایا :مولانا ضیاء الرحمن علیمی

19 مارچ 2017 کو محفل مولائے کائنات کے موقع پرحال ہی میں داعی اسلام کے ساتھ مصر کے دورہ پر جانے والے جامعہ عارفیہ کے استاذ مولانا ضیاء الرحمن علیمی صاحب  نے بہت ہی نفیس اور دلکش انداز میں دورہ مصر کی روداد بیان کی اور بتایا کہ حضرت داعی اسلام کا یہ تیسرا تعلیمی و دعوتی سفر تھا جس میں مختلف شیوخ ازہر سے ملاقاتیں رہیں اور جامع ازہر و جامعہ عارفیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ شیخ ابراہیم الہدہد نےجو جامعہ عارفیہ حاضر ہوچکے ہیں انہوں نے حضور داعی اسلام کا اس طرح تعارف کرایا کہ ہمیں کچھ بولنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔آپ نے فرمایا کہ اللہ نے علمائے ازہر کو علم کے ساتھ حددرجہ تواضع کی دولت بھی عطا فرمائی ہے۔ آپ نے مصر اور اہل مصر کی بھی خوب تعریف کی اور فرمایا کہ مصریوں کومیں نے درود شریف اور قرآن شریف کی تلاوت کثرت کےساتھ کرتے ہوئے پایا،بس اسٹاپ یا دوسرے مقامات پر انتظار کرتے ہوئے وہ لوگ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔اسی طرح جب دو لوگوں میں کبھی جھگڑا ہوجائے تو تیسرا ان کے پاس آکر صرف اتنا کہتا ہےکہ صل علی نبینا تو فوراً وہ لوگ درود شریف پڑھ کر جھگڑا ختم کردیتے ہیں۔اسی طرح آپ نے بہت سی باتیں ازہر اور علمائے ازہر کےبارے میں بیان فرمائیں۔ 

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰...