استقامت پہ جو قائم ہو کوئی
صاحبِ کشف و کرامت ہے وہی
استقامت شرط ہے اِس راہ میں
فرق ہے یہ ہادی و گمراہ میں
استقامت کے مقابل بے گماں
ہیچ ہیں کشف و کرامات جہاں
کشف (۱) ہے کیا حیضِ مردانِ خدا
اور کرامت ہے نفاسِ اولیا
حیض ہے عینِ بلوغت معنوی
اور نفاس ہے بس ولادت ثانوی
استقامت ہے ولد کی زندگی
اصل مقصود ہے حقیقت میں یہی
صاحبِ کشف و کرامت ہے وہی
استقامت شرط ہے اِس راہ میں
فرق ہے یہ ہادی و گمراہ میں
استقامت کے مقابل بے گماں
ہیچ ہیں کشف و کرامات جہاں
کشف (۱) ہے کیا حیضِ مردانِ خدا
اور کرامت ہے نفاسِ اولیا
حیض ہے عینِ بلوغت معنوی
اور نفاس ہے بس ولادت ثانوی
استقامت ہے ولد کی زندگی
اصل مقصود ہے حقیقت میں یہی
(۱) شیخ ابن عربی کا قول ہے : الکشف حیض الرجال والکرامۃ نفاس الرجال شیخ اس پر یہ اضافہ کرتے ہیں : والاستقامۃ کمال الرجال