حسین اہل عزیمت کے امام ہیں

0
169

(نیم سرائے، الہ آباد)
5 اپریل، بروز جمعہ بعد نماز عشا ولادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے ایک مجلس منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام درویش نجف مرحوم کے گھر پر اپنی روایتی شان وشوکت کے ساتھ شروع ہوا۔مقررین نے اپنے خطاب میں امام پاک کی عظمت اور ان کے خصائص پر گفتگو کی اور بتایا کہ امام حسین علیہ السلام کی زندگی کا مقصد تحفظ دین سے عبارت تھی اور آپ اس معاملہ میں راہ عشق وعزیمت کے قافلہ سالار تھے۔ خطیب کی حیثیت سے مولانا مقصود احمد سعیدی اور مولانا امام الدین مصباحی نیپالی نے شرکت کی۔
پروگرام کی سرپرستی داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ خانقاہ عارفیہ، سید سراواں نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض مفتی آفتاب رشک مصباحی نے انجام دیے۔ صلاۃ وسلام کے بعد حضور داعی اسلام کی دعاپر محفل اختتام کو پہنچی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here