فقیہانِ خشک اور صوفیانِ جاہل و مکار کا بیان

0
50

بے شریعت کے طریقت ہے حرام 
بے طریقت کے شریعت نا تمام(۱)
 اس حقیقت کو سمجھ اے بے یقیں م
ولوی صوفی نہیں تو کچھ نہیں
 مولوی صوفی نہ ہو تو با خدا 
فاسق و گمراہ ہے سر تا بپا 
عالمِ بر حق نہ تم اُس کو کہو 
حاسد و مغرور و متکبر جو ہو 
صاحب احساں نہ ہو جو مولوی
 وہ سراپا بندۂ نفس ہے ابھی
 عالم و فاضل شدی تو اے اخی
 جہد برآں کن کہ تو مومن شوی
 صوفیِ جاہل ہو جو مسند نشیں
 غوث و ابدال و قطب ہرگز نہیں
 پیر زادہ ہو کہ سجادہ نشیں
 علم کی دولت نہیں تو کچھ نہیں 
بے عمل صوفی ہو جو سرتابپا 
ملحد و زندیق ہے وہ باخدا 
علم وہبی ہو نہ کسبی ہو جسے
 صوفی و درویش مت سمجھو اُسے
 فقہ سے غافل ہو گر صوفی کوئی
 در حقیقت وہ ہے بد بخت و شقی
 اُس کی صحبت سے بچ اے مردِ خدا 
طالب دنیاے دوں ہو جو سدا 
فقر سے دنیا کا طالب ہو اگر 
تو وہ مستصوف ہے بے شک اے پسر
 اس کی باتوں میں کبھی ہرگز نہ آ 
گو بچھائے جال اپنے کشف کا 
جبّہ و دستار پہ اُس کے نہ جا 
مردِ خود بیں ہے وہ مردودِ خدا 
بے محابااُس کا خرقہ خر کاجھول
 مکر کے سیکھے ہیں اس نے چند بول 
آدمی کی شکل میں شیطان ہے
جو یقینا رہزنِ ایمان ہے
 اپنی شیخی کو جتا کر وہ شقی 
خلق کو گمراہ کرتا ہے یونہی
 خود پرستی میں سدا رہتا ہے چور
 دشمنِ حق صاحبِ فسق و فجور
 یاد رکھ اِس بات کو اے مدعی
 فاسق و فاجر نہیں ہوتا ولی 
گر ولی اس کو ہی کہتے ہیں تو بس 
لعنت ہے ایسے ولی پر ہر نفس

(۱) حضرت امام مالک کا قول ہے : من تفقہ و لم یتصوف فقد تفسق ومن تصوف و لم یتفقہ فقد تزندق ومن جمع بینھما فقد تحقق علم فقہ حاصل کرنے کے بعد جس نے تصوف اختیار نہیں کیا وہ فسق و فجور میں مبتلا ہو گیااور جس نے صوفیت اختیار کی اور علم شریعت سے دور رہا وہ بے دین و زندیق ہو گیا اور جس نے ایک ساتھ دو نوں حاصل کرلیے اس نے حقیقت مراد پالی- (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ: ۲/ ۱۹۰، کتاب العلم، الفصل الثالث) حضرت امام شافعی فرماتے ہیں:
فقیہاً و صوفیاً فکن لیس واحداً فانی و حق اللّٰہ ایاک انصح فذاک قاس و لم یذق قلبہ تقی و ھٰذا جھول کیف ذو الجھل یصلح (اللہ کے لیے میں تجھے نصیحت کر رہاہوں کہ فقیہ اور صوفی بنو، کوئی ایک ہی نہ رہ جاؤ، کیوں کہ فقیہ محض، سخت دل ہوتا ہے، اس کا قلب خوف خداکی لذت سے آشنا نہیں ہوتا، جب کہ صوفی محض، جاہل ہوتا ہے اور جاہل بھلاا صلاح کیوں کرقبول کرسکتا ہے-)

Previous articleتصوف کی فضیلت
Next articleعلماے سوء کا بیان
اڈمن
الاحسان میڈیا اسلامی جرنلزم کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے خالص اسلامی اور معتدل نقطۂ نظر کی ترویج و اشاعت کو آسان بنایا جاتا ہے ۔ساتھ ہی اسلامی لٹریچرز اور آسان زبان میں دینی افکار و خیالات پر مشتمل ڈھیر سارے علمی و فکری رشحات کی الیکٹرانک اشاعت ہوتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here