جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد

0
355

۲۱؍ اپریل ، سرکار نگر
جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کاآغاز حافظ و قاری محمد شاہدرضا (متعلم جامعہ عارفیہ) کے تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔مداح خیرالانام جناب مطلوب ظفر(سیتامڑھی)نےنہایت عمدہ لہجہ میں نعت ومنقبت کے کلام پیش کیے ۔ مہمان خصوصی خلیفہ حضورداعی اسلام علامہ محمد عمران حبیبی ثقافی (پرنسپل جامعہ عارفیہ ) نےمحفل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ علم کےپیاسےہونے کے ساتھ نظروں کےبھی پیاسے ہوتےہیں۔ علم دین کی پیاس بجھانے کے لیے دینی مدارس ہیں جہاں علما دین و شریعت کا علم سکھاتے ہیں اور روح کی پیاس بجھانے کے لیے خانقاہوں کا وجود ہے جہاں صوفیائے کرام شریعت پر پابندی اوراستقامت کی راہ پر چلاتے ہیں ۔
اس کانفرنس میں طلبہ نےعربی ، اردو اور انگلش کے مسابقاتی پروگرام میں بھی بڑھ چڑھ كرحصہ لیا جس میں کامیباب ہونے والے طلبہ کو انعامات واکرامات سےنوازاگیا۔جلسےکی صدارت ونظامت کے فرائض سیدعطاءالرحمن صاحب نےانجام دیا ۔ صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل اختتام پزیرہوئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here