Thursday, November 24, 2022

عنوان: برطانوی ہند میں تحریک آریہ سماج اور اسلام

جامعہ عارفیہ کے بانی اور خانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں  شعبۂ دعوہ کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب کے لیے جناب ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی (علی گڑھ ) کو مدعو کیا گیا ۔ افتتاحی کلمات جامعہ کے استاذ مولانا ذیشان احمد مصباحی نے ادا کیے ۔
جناب چشتی صاحب” برطانوی عہد میں مسلم آریائی مناظرے” کے نہایت اہم علمی و فکری و تاریخی موضوع پرپی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ آپ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ برطانوی عہد میں آریہ اور مسلم سماج میں تقریبا 150سے زائد مناظرے ہوئے ۔ تاریخی شواہد کی روشنی میں آپ نے اکثر مناظروں اور اس میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کے نام اور کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ خصوصیت کے ساتھ اس دور کے صوفیائے کرام کی بابت آپ نے بتایا کہ مناظروں اوربحث و کرید کی روش سے ہٹ کر صوفیہ نے دلوں میں محبت اور آپسی اتحاد کی کوششیں کیں جو آج کے تناظر میں قابل تقلید اور لائق عمل ہے ۔ 
اخیر میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی نے ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور آپ کی دعا پر پروگرام اختتام پذیرہوا ۔ 

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰...