اصلاح اعمال کے لیے اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات پر یقین پیدا کریں : مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی

0
40

خانقاہ عارفیہ میں ہر جمعہ کو علاقائی سطح پرمجلس اصلاح عقیدہ کا اہتمام

اللہ رب العزت تنہا ساری کائنات کا مالک ہے ۔ اس نے بندوں کو اپنی عباد ے کے لیے پیدا کیاہے تاکہ جو نیک بندے ہوں اسے اپنا قرب عطا کرے اور آخرت میں بہترین جزا سے نوازے اور جو شرارت نفس کی وجہ سے گناہوں میں ملوث ہوئے ان کواپنے قرب سے محروم کر کے عذاب میں گرفتار کرے ۔ ان باتوں کا اظہار مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی ، استاذ جامعہ عارفیہ ، سید سراواں نے کیا ۔ آپ نے ہر جمعہ کو خانقاہ عارفیہ میں منعقد ہونے والے مجلس اصلاح عقیدہ پروگرام میں مزید یہ بتایا کہ جس طرح اللہ کی ذات پر ہمارا ایمان ہے اسی طرح اس کی صفات پر بھی ہم ایمان و یقین پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔اللہ کی صفات میں سے سمیع و بصیر ہونا بھی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔ جب ہم اپنی عملی زندگی میں اس بات کو ہر وقت یاد رکھیں گے اللہ ہماری ہر بات کو سن رہا ہے اور ہماری ہر حرکت پر اس کی نظر ہے تو ہم اس رحیم و کریم رب کے سامنے ایسی بات کرنے کو پسند نہیں کریں گے جو اس کو ناراض کرے یا ایسے اعمال سے بھی ہم بچنے کی کوشش کریں گے جس سے وہ ناراض ہوتا ہو ۔ پروگرام میں جامعہ عارفیہ کے طلبہ نے شرکت کی اور خصوصی طور پر علاقہ کےعام لوگ کافی تعداد میں شریک ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here