محفل مولائے کائنات
21 جمادی الاول 1438
خانقاہ عارفیہ ، الٰہ آباد میں ہر مہینہ عربی کی اکیس تاریخ کو مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منسوب ایک محفل کا انعقاد ہوتا ہے ۔ اس ماہ 19 فروری کی اس روحانی و عرفانی محفل کا اہتمام ہوا جس میں نقیب الصوفیہ مفتی محمد کتاب الدین رضوی (نائب پرنسپل جامعہ عارفیہ ) نے قرآن پاک کی آیت “ایاک نعبد و ایاک نستعین ” کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے ہم بندوں کو یہ تعلیم دی کہ ہم پہلے اللہ کی ذات و صفات کو سمجھیں اور اس کی معرفت کا حصول کریں اور اس کے ساتھ اسی کی عبادت کریں اور اسی سے مدد چاہیں ، تب جا کر حق بندگی ادا ہوگا ۔مفتی صاحب سے پیشتر مولانا مجیب الرحمٰن علیمی اور مولانا محمد ذکی نے بھی حاضرین سے خطاب فرمایا ۔