Thursday, November 24, 2022

تصوف پر علمی ، تحقیقی و دعوتی مجلہ ’’الاحسان ‘‘ کے ساتویں شمارہ کا رسم اجرا

خانقاہ عارفیہ کا تحقیقی و اشاعتی ادارہ ’’شاہ صفی اکیڈمی ‘‘ مسلسل علوم اسلامیہ بالخصوص تصوف اور صوفیہ سے متعلق لٹریچر اور تراجم کو کتابی شکل میں شائع کرنے میں مصروف ہے ۔ متحرک و فعال ذی علم نوجوانوں کی ایک ٹیم آئے دن علمی و تحقیقی رشحات کے تحفے منظر عام پر لا رہی ہے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی تصوف پر علمی و تحقیقی مجلہ سالنامہ ’’الاحسان‘‘ ہے جس کی گذشتہ چھ شمارے کی اشاعت کے بعد اب ساتویں شمارہ کو منظر عام پر لایا گیا ہے ۔ یہ شمارہ تصوف اور اہل تصوف سے متعلق تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے ۔ 

  • محدثین کی سنیت اور صوفیت : ایک تحقیق مطالعہ
  •  علم حدیث میں صوفیہ کا منہج
  •  علم لدنی : ایک علمی مطالعہ 
  •  کتب تصوف کے مطالعے کے اصول
  • حدیث :اتخاذ القبور مساجد ایک مطالعہ
  •  خلافت کے شرائط ، حقوق اور آداب 
  •  الٰہیاتی تفکر کی شاعرانہ ترسیل ۔

 جیسے اہم موضوعات اس میں شامل ہیں ۔ ساتھ ہی ’’بیعت و ارادت کی شرعی حیثیت ‘‘کے عنوان سے پروفیسر الطاف اعظمی کا مقالہ بھی شامل اشاعت ہے ؛ جب کہ علامہ ذیشان احمد مصباحی نے صوفی بیعت سے متعلق بعض شبہات کا ازالہ لکھ کر اس قسم کے شبہات کا جواب بھی رقم کیا ہے ۔
 ۲۱ ربیع الثانی مطابق 20 جنوری ۲۰۱۷ کو ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پر علما ، مشایخ کےہاتھوں اس کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰...