جو ریاضت میں لگا ہو ہر گھڑی
وہ ہے متصوف مرید و مبتدی
خواہشاتِ نفس سے جو ہر زماں
بچ کے رہتا ہے وہ ہے مردِ جواں
شیخ کی مرضی پہ جو قائم رہے
اس کے ہر ہر حکم پہ جو مر مٹے
اپنی فکر و رائے کو جو چھوڑ دے
ہر تعلق سے جو ناتا توڑ دے
تم مریدِ با صفا اس کو کہو
جس کی اپنی کوئی مرضی ہی نہ ہو
صاحبِ اخلاص ہے وہ بالیقیں
جس کے دل میں حبِّ شیخ ہو جا گزیں
وہ ہے متصوف مرید و مبتدی
خواہشاتِ نفس سے جو ہر زماں
بچ کے رہتا ہے وہ ہے مردِ جواں
شیخ کی مرضی پہ جو قائم رہے
اس کے ہر ہر حکم پہ جو مر مٹے
اپنی فکر و رائے کو جو چھوڑ دے
ہر تعلق سے جو ناتا توڑ دے
تم مریدِ با صفا اس کو کہو
جس کی اپنی کوئی مرضی ہی نہ ہو
صاحبِ اخلاص ہے وہ بالیقیں
جس کے دل میں حبِّ شیخ ہو جا گزیں