ہمارے بارے میں

ہمارا مقصد  ایک ایسی دنیا آباد کرنا ہے جو امن و شانتی کی دنیا ہو، اخلاص و للہیت کی دنیا ہو، اور ایسا انقلاب برپا کرنا ہے جو صوفیہ صافیہ کے منہج پر ہو۔اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے اسلاف کی فکر اور ان کے طریق زندگی کامطالعہ کریں گے جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

’’الاحسان میڈیا‘‘ اسلامی جرنلزم کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے  جہاں سے  خالص اسلامی اور معتدل نقطۂ نظر کی ترویج و اشاعت کو آسان بنایا جاتا ہے ۔ساتھ ہی  اسلامی لٹریچرز اور آسان زبان میں دینی افکار و خیالات پر مشتمل ڈھیر سارے علمی و فکری رشحات کی الیکٹرانک اشاعت ہوتی ہے ۔ 

یہ بلاگ  ’’شاہ صفی اکیڈمی‘‘ سے وابستہ نوجوان اہل قلم کی نگارشات کا برقی اشاعتی مرکز بھی ہے۔ اکیڈمی کے ساتھ ماہر، اسلام نواز اور روشن خیال اہل علم کی ایک ٹیم وابستہ ہے اور  انھیں ارباب علم و دانش کی نگارشات پر مشتمل عربی، انگریزی اور اردو زبان میں کئی ایک مجلات مثلاً ’’خضر راہ‘‘ ’’الاحسان‘‘ وغیرہ شائع ہوتے ہیں۔ ناظرین اس بلاگ کے توسط سے مذکورہ مجلات کی مشمولات سےبھی مستفید ہو پائیں گے۔ اسی طرح ’’شاہ صفی میموریل ٹرسٹ‘‘ کی فلاحی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات سے بھی ناظرین واقف ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام علمی، تعلیمی، دعوتی، فلاحی اور اشاعتی سرگرمیاں عصر حاضر کے معروف داعی و مصلح شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی کی زیر سرپرستی انجام پاتی ہیں۔